سیالکوٹ ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی صنعتی ترقی سے مشروط ہے، نااہل لیگ نے ملکی صنعت وتجارت کا بیڑا غرق کردیا ہے، فردوس عاشق اعوان

پاکستان کے ہر شہری کو قرض کے پہاڑ تلے دبا دیا ہے،غریب کے گھر کا چولہا سرد پڑنے سے جو قیامت برپا ہوتی ہے اسکا لندن میں رپوش وزیر خزانہ کو کیا پتہ، پاکستا ن تحریک انصاف برسراقتدار آکر ملک پاکستان کی تقدیر سنوارے دے گی، خطاب

منگل 21 نومبر 2017 20:28

سیالکوٹ ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی صنعتی ترقی سے مشروط ہے، نااہل لیگ ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان کی ترقی و خوشحالی صنعتی ترقی سے مشروط ہے۔ نااہل لیگ نے پاکستانی صنعت وتجارت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ او رپاکستان کے ہر شہری کو قرض کے پہاڑ تلے دبا دیا ہے۔ غریب کے گھر کا چولہا سرد پڑنے سے جو قیامت برپا ہوتی ہے اسکا لندن میں رپوش وزیر خزانہ کو کیا پتہ، پاکستا ن تحریک انصاف برسراقتدار آکر ملک پاکستان کی تقدیر سنوارے دے گی۔

عمران خان پاکستانی عوام کی امید کا آخری چراغ ہیں اور نوجوان جس طرح تیزی سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہ یہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ کوئی طاقت پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کندن پور ، ڈالووالی میں ممبر شپ کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر چیئرمین یونین کونسل مرزا دلاور بیگ نے بھی خطاب کیا ۔اور نوجوانوں کے بھرپور جوش و ولولہ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کو باعزت روزگار کی ضمانت دیتی ہے اور مزدور طبقہ کی خوشحالی کا عزم رکھتی ہے۔ اور کرپٹ مافیا کیخلاف اعلان جہاد کرتی ہے۔ اور عمران خان کی قیادت میں علامہ اقبال ؒ کے خواب کی تعمیر کی جدوجہد کیلئے کام کرنے کا عزم کرتی ہیں۔