حجرہ شاہ مقیم میں رائس ملز ٹھیکہ پرلیکر تیرہ لاکھ کے چاول اور چینی چوری کرلی گئی

پولیس نے مالک کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

منگل 21 نومبر 2017 20:28

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء)حجرہ شاہ مقیم میں رائس ملز ٹھیکہ پرلیکر تیرہ لاکھ کے چاول اور چینی چوری کرلی گئی ،پولیس نے مالک کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راجووال کے بزنس مین وقاص بشیر نے اپنے کزن محمد اشرف کے ساتھ مل کر رائس مل لگا ررکھی ہے جو بصیر پور کے نواحی گائوں کلاسن حمید کے رہائشی ملک عاشق نے ذاتی تعلق داری کی بنیاد پر مالکان سے رائس مل ٹھیکہ پرلے لی جہاں گودام میں ذخیرہ کی گئی 260 بوری چینی مالیتی سات لاکھ روپے اور باردانہ پٹ سن بھی ٹھیکیدار کے سپرد کردیا گیاجس نے کچھ عرصہ کاروبار کے دوران ہی وہاںموجود سٹاک مونجی ،چینی ،باردانہ اور لوگوں کی مونجی خرید کے عوض موجود رقم ہمراہ اعجاز احمد کلاسن ،شاہد افضال ،ملک عاشق وغیرہ چوری کرکے لے گئے ،آئی این پی کے مطابق وقاص احمد کی رپورٹ پر تھانہ حجر ہ شاہ مقیم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔