قطر ایئر ویز کے کمرشل منیجر کا راولپنڈی چیمبرآف کامرس کا دورہ

منگل 21 نومبر 2017 20:28

راولپنڈی 21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) قطر ایئر ویز کے کمرشل منیجرمحمد اکرام اللہ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر چیمبر زاہد لطیف خان سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدرخالد فاروق قاضی اور مجلس عاملہ کے اراکین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قطر ایئر ویز کے کمرشل منیجرمحمد اکرام اللہ نے اس موقع پر کہا کہ قطراور پاکستان کے درمیا ن گہرے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں، انہوں نے کہا کہ قطر ایئر ویز کا چیمبر ممبران کو سفری سہولیات میں ڈسکاؤنٹ دینے کا مقصد تجارتی تعلقات و روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

اس موقع پرصدر چیمبر زاہد لطیف خان نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کی یہ اولین ترجیح ہے کہ وہ تاجروں کے لیے زیادہ سے زیادہ مراعات حاصل کرنے کی کوشش کرے، اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ان کو مزید رعایتی سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قطر ایئر ویز تاجروں کوسفر کی سستی معیاری اور تیز ترین سروسز مہیا کرے گی۔ اس موقع پر ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے آخر میں کمرشل منیجرمحمد اکرام اللہ کو دورہ چیمبر پر ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :