سینٹر مشاہد اللہ کی امریکہ میں پاکستان مسلم لیگ کے دفتر کے ملازمین سے ملاقات

ْہم نے کراچی میں امن قائم کیا، اقتصادی راہداری حکومت کی کوششوں کا ایک نتیجہ ہے،وفاقی وزیر

منگل 21 نومبر 2017 20:27

سینٹر مشاہد اللہ کی امریکہ میں  پاکستان مسلم لیگ کے دفتر کے ملازمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینٹر مشاہد اللہ خان نے امریکہ میں پاکستان مسلم لیگ کے دفتر میں پاکستان مسلم لیگ کے ملازمین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چار سالوں کے دوران قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور سب سے پہلے انہوں نے پاکستان سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کو پورا کر دکھایا ۔ حکومت نے توانائی کے بڑے منصوبوں سے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کر دیا ۔موجودہ حکومت نے بہت سے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ۔وفاقی وزیر نے نمایاں کیا کہ ہم نے کراچی میں امن قائم کیا ۔پاک چین اقتصادی راہداری حکومت کی کوششوں کا ایک نتیجہ ہے ۔ عباس شاہد