حکومت اربوں روپے کے فنڈز کی پیش کش کرکے ناراض ایم این ایز کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے رضامندی کرنے میں کامیاب ہوئی: شاہ محمود قریشی کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 21 نومبر 2017 20:17

حکومت اربوں روپے کے فنڈز کی پیش کش کرکے ناراض ایم این ایز کو قومی اسمبلی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 نومبر2017ء) شاہ محمود قریشی کا دعوی ہے کہ حکومت اربوں روپے کے فنڈز کی پیش کش کرکے ناراض ایم این ایز کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے رضامندی کرنے میں کامیاب ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے دعوی کیا ہے کہ حکومت نے ناراض ایم این ایز میں اربوں روپے کے فنڈز تقسیم کر دیے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے بل کو ناکام بنانے کیلئے حکومت کو اپنے ایم این ایز کو بھاری قیمت دے کر منانا پڑا۔ حکومت کی جانب سے ناراض ایم این ایز کو اربوں روپے کے فنڈز دینے کا وعدہ کیا گیا جس کے بعد اراکین نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی حامی بھری۔