جے یو آئی توحید آباد یونٹ کے انتخابات، مولانا عنایت الرحمن امیر،مولانا محفوظ جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 21 نومبر 2017 20:27

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام توحید آباد یونٹ ٹھاکرہ بٹ دریاں کے انتخابات میں مولانا عنایت الرحمٰن امیر اور مولانا محفوظ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ مولانا رضا الله سیکرٹری اطلاعات، عطاء الله مبلغ انوار الحق سالار، اثر شاہ ڈپٹی سیکرٹری اور قاری رحمان الله ناظم مالیات ہوں گے۔ یونٹ کے قیام سے جمعیت علماء اسلام بٹ دریاں میں مضبوط اور فعال ہو گی۔

(جاری ہے)

مولانا عنایت الرحمٰن اور مولانا محفوظ نے کہا کہ توحید آباد ٹھاکرہ بٹ دریاں میں جماعت کو فعال اور منظم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، جے یو آئی نے ہر دور میں باطل قوتوں کا مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، جمعیت علماء اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، وہ لوگ جمعیت علماء اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جن کو گھر میں بھی کو نہیں جانتا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کا کردار مثالی ہے اور وہ دینی اقدار کی محافظ ہے۔