جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ کی مجلس عمومی کا اہم اجلاس 26 نومبر کو ہو گا

منگل 21 نومبر 2017 20:27

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ کی مجلس عمومی کا اہم اجلاس 26 نومبر 2017ء بروز اتوار صبح 10 بجے جے یو آئی سیکرٹریٹ چنار روڈ پر منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت تحصیل امیر قاضی اورنگزیب کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری سید مظفر شاہ نے بتایا کہ تحصیل مانسہرہ کی مجلس عمومی کا اہم اجلاس ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

شعبہ نشرواشاعت کے مطابق ضلعی جماعت کی ہدایت پر یونین کونسلوں کے ذریعہ ویلج کونسلوں اور پولنگ سٹیشن تک جماعتی تشکیل پر غور کیا جائے گا اور ربیع الاول میں سیرت نبوی اور ختم نبوت کانفرنسوں کے انعقادپر غور ہو گا۔ تمام مجلس عمومی کے اراکین اجلاس میں اپنی شرکت کو بروقت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :