وزارت دفاعی پیداوار کے ذیلی ادارے ڈیپو کا دفاعی برامدات کے فروغ کے لیے موثر پالیسی کی تشکیل پر زور

پاکستان کی دفاعی پیداواری صنعت صلاحیت کارکردگی اور چیلنجز سے متعلق سیمینار28,29نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا

منگل 21 نومبر 2017 20:13

اسلامآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) وزارت دفاعی پیداوار کے ذیلی ادارے ڈیپو نے دفاعی برامدات کے فروغ کے لیے موثر پالیسی کی تشکیل پر زور دیا ہے جبکہ ڈیپو کے تحت سیمینار اٹھائیس اور انتیس نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ سیمینار پاکستان کی دفاعی پیداواری صنعت صلاحیت کارکردگی اور چیلنجز سے متعلق ہو گا۔ ڈیپو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر وحید ممتاز نے منگل کو دفاع سے متعلق میڈیا کے نمایندوں کو بتایا کہ پاکستان کی مصنوعات افریقہ، ایشیائ اور دیگر خطوں میں بہترین ہیں۔

انہوں نے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن میں دفاعی پیداواری صنعت میں سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ ائیر کموڈور طارق نے کہا کہ ڈیپو، نجی و. سرکاری شعبے کی دفاعی پیداواری صنعت کی ترقی کا ادارہ ہیدفاعی پیداواری صنعت کی بہتری خصوصا تحقیق و ترقی پر توجہ مرکوز ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی اقتصادی ترقی میں دفاعی پیداوار میں کردار پر روشنی ڈالی جائیگی۔

سیمینار دفاعی پیداواری صنعت کی بہتری کیلئے سفارشات مرتب کریگا اور پھر وہ تمام سفارشات حکومت کو بھجوائ ی جائیں گی۔ سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان ہوں گے۔سیمینار میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔ وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور دیگر وفاقی وزرائ بھی سیمینار کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی سیمینار میں موجود ہوں گی۔ فرانس، برطانیہ اور دیگر ممالک سے مندوبین بھی سیمینار میں شرکت کریں گے ڈیپو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر وحید ممتاز نے کہا کہ ایشیائ اسلحہ و ہتھیاروں کا دوسرا بڑا درآمدکنندہ ہے۔دفاعی پیداواری شعبے سے متعلق قو می سطح پر موثر پالیسی نہیں تاہم پالیسی سازی کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :