مردان بخشالی میں کنڈیکٹربھاری پتھر تلے آکر جان بحق

منگل 21 نومبر 2017 20:04

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء)بخشالی میں خراب ٹرک کو جیک لگانے کے دوران کنڈیکٹربھاری پتھر تلے آکر جان بحق ہوگیاریسکیو کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ منگل کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک علاقہ سپینکئی سے ماربل کے بھاری پتھر لے کر مردان کی طرف آرہاتھاکہ تھانہ چورہ کے قریب ایک پل کے وسط میں ٹرک اچانک خراب ہوگیا ڈرائیور اورکنڈیکٹر جیک لگانے میں مصروف تھے کہ ٹرک سرک کر پل کے حفاظتی جنگلے پر آگر اکنڈیکٹروسیم ولد محمد اکرم ساکن چھینگلئی ضلع بونیر نے جان بچانے کے لئے پل سے نیچے چھلانگ لگائی تو ٹرک سے بھاری پتھر اس پر آن گرا جس سے وہ موت کے آغوش میں چلاگیا ریسکیو ون ون ٹوٹو کی ٹیم نے پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردی اور آدھے گھنٹے کے جدوجہد کے بعد پتھر تلے دبے لاش کو نکال کر ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیا ۔