فیصل آباد: آل پاکستان توصیف انٹرنیشنل پلیئر فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

منگل 21 نومبر 2017 20:03

فیصل آباد: آل پاکستان توصیف انٹرنیشنل پلیئر فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہو ..
فیصل آباد۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام اہتمام آل پاکستان توصیف انٹرنیشنل پلیئر فٹ بال ٹورنامنٹ 71 ج ب جھنگ روڈ میں شروع ہو گیا جو 26 نومبر تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ میں زیڈ کلب لاہور اور شاہین کلب کا مقابلہ برابر رہا جبکہ لیسکو لاہورنے الفاروق کلب کو 5-2 سے ہرایا ۔ ڈی او سپورٹس رانا حماد اقبال ‘ انتخاب علی خان ‘ حسین عباس ‘ محمد حبیب ‘ ثمر اسحاق ‘ محمد عباس ‘ نعیم الله اور دیگر بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :