فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ 24 نومبر کو پریکٹس گرائونڈ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

منگل 21 نومبر 2017 20:03

فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ 24 نومبر کو پریکٹس گرائونڈ ہاکی سٹیڈیم ..
فیصل آباد۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ جمعہ 24 نومبر کو پریکٹس گرائونڈ ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹائون میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیموں کے علاوہ کبڈی کے عالمی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے ۔ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن محمد طیب گیلانی کے مطابق ڈویژنل کمشنر مومن آغا ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ ایک روزہ گولڈ کپ کبڈی ٹورنامٹ میں چیف آرگنائزر / صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن جاوید کمال ‘ آرگنائزر پرویز کموکا ‘ سینئر نائب صدر چوہدری محبوب عالم سندھو ‘ چیئرمین یونین کونسل 57 رانا اسرار احمد خاں ‘ امجد حمید ککو گجر ‘ حاجی جاوید اقبال ‘ سردار بشارت علی گادھی ‘ لیاقت علی چوہدری ‘ چوہدری جاوید گجر ‘ چوہدری محمد اسجد بھولا اور دیگر بھی موجود ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پینل آف ایمپائرز نامزد کر دئیے گئے ہیں اور کپ جیتنے والی ٹیموں کو 60 ہزار روپے اور رنر اپ کو 40 ہزار روپے جبکہ بہترین ریڈر اور سٹاپر کو بھی انعام دیا جائے گا ۔ انہوں نے شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تیل ‘ بام ‘ گریس یا کوئی لیکوڈ چیز اگر کسی کھلاڑی نے استعمال کی تو اسے میچ سے خارج اور ٹیم کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ میچز صبح دس بجے سے شام چار بجے تک کھیلے جائیں گے اور فائنل سے قبل 10 کبڈی ہیروز کی دستار بندی بھی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :