چوتھے فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 24 نومبر کو آرٹس کونسل میں ہو گی

منگل 21 نومبر 2017 20:03

فیصل آباد۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) چوتھے فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کی افتتاحی تقریب جمعہ 24 نومبر کو دوپہر اڑھائی بجے آرٹس کونسل میں ہو گی جس کی صدارت زہرہ نگار کریں گی اور اصغر ندیم سید افتتاحی کلمات پیش کریں گے ۔اعتراز احسن ’’ وادی سندھ ‘‘ کی تہذیب اور ہمارا ثقافتی ورثہ اور آئی اے رحمان پاکستانی ادب اور فنون لطیفہ ( ستر سالہ جائزہ ) پر کلیدی خطبات پڑھیں گے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کے دوسرے اور آخری روز ہفتہ 25 نومبر کو پہلی نشست صبح ساڑھے دس بجے ہو گی جس میںضیاء محی الدین سے ایک ملاقات پر آصف فرخی گفتگو کریں گے اور دوسری نشست سوا گیارہ بجے شروع ہو گی،دوپہر دو بجے چھٹی نشست شروع ہو گی اور ثانیہ سعید ‘ سلمان شاہد ‘ کنول کھوسٹ ’’ پاکستانی تھیٹر منظر پس منظر ‘‘ ساتویں نشست میں اصغر ندیم سید اور شیف محبوب خاں ’’سو ٹھہرا ہے یہی اب فن ہمارا‘‘ پر اظہار خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :