متعدی بیماریوں سے بچائو اور جانوروں کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے ،ڈائریکٹر لائیوسٹاک

منگل 21 نومبر 2017 20:03

فیصل آباد۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء)ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمدنواز ملک نے کہا ہے کہ جانوروں میں ویکسین کے باقاعدہ استعمال سے متعدی بیماریوں سے بچائو اور جانوروں کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ نومبر اور دسمبر میں بھیڑ بکریوں میں متعدی مرض پی پی آر وی کے حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں جبکہ جھنگ اور فیصل آباد کے اضلاع میں جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچائو کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانے کا عمل بھی جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع جھنگ میں دو لاکھ 27ہزار اور فیصل آباد میں 4لاکھ 33ہزار544جانوروں میں پرائمری ڈوز کی تکمیل کے بعد بوسٹر ڈورز لگائی جارہی ہے۔