فیصل آباد:تاندلیانوالہ میں 200غریب ومستحق خاندانوں میں 80لاکھ روپے بلاسود قرضہ جات چیکس کی تقسیم

منگل 21 نومبر 2017 20:03

فیصل آباد۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم کے تحت اخوت مائیکرو فنانس کے زیرانتظام تحصیل تاندلیانوالہ میں 200غریب ومستحق خاندانوں میں 80لاکھ روپے بلاسود قرضہ جات کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔اس سلسلے میں ایک تقریب بغدادی مسجد ممتاز آباد میں منعقد ہوئی ۔اسسٹنٹ کمشنر محمدرزاق ڈوگر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

ریجنل مینجر اخوت خالد محمود،کوآرڈینیٹر محمد اسلم جاوید ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نے کہا کہ بے روزگاروں میں بلاسود قرضہ جات کی فراہمی مستحسن اقدام ہے جس کی بدولت غریب خاندانوں کومعاشی سہارا مل رہا ہے۔انہوں نے اخوت کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا۔ریجنل مینجر نے بتایا کہ اخوت نے 2001ء میں دس ہزار روپے کے قرض حسنہ سے اس پروگرام کی بنیاد رکھی اور آج ملک بھر میں 49،ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جاچکی ہے جس میں قرض حسنہ کے علاوہ غریب طالب علموں کو مفت تعلیم کے لئے فنڈز بھی فراہم کئے جارہے ہیں ۔کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ اخوت کی طرف سے کسانوں،ٹیوٹاگریجوایٹس اور غرباء میں قرضہ جات کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :