ملتان:سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ربیع الا ول کے حوالے سے شہر میں خصوصی صفا ئی پلا ن تشکیل دیدیا

منگل 21 نومبر 2017 20:02

ملتان۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) حکو مت پنجا ب کی ہد ایت پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظا میہ نے ربیع الا ول کے حوالے سے شہر میں خصوصی صفا ئی پلا ن تشکیل دے دیا ہے ۔ اس سلسلے میں گز شتہ رو ز منیجنگ ڈا ئر یکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمر ان نو ر کی صدا ر ت میں کمپنی افسرا ن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں منیجر ز آ پر یشن انوار احمد اور منیجر آ پریشن عثما ن خو رشید سمیت متعلقہ افسرو ں نے شر کت کی ۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں مر کز ی چو کو ں اور شا ہرا ئو ں سمیت عبادت گا ہو ں پر خصوصی صفا ئی آ پر یشن کر کے چھڑکائو اور چو نا کیا جائے گا ۔کمپنی انتظا میہ کے احکامات پر منیجر آ پر یشنز محمد انوا ر اور عثما ن خو رشید نے اپنے زونز میں بھا ر ی مشینر ی اور عملے کے ہمر اہ خصوصی صفا ئی مہم چلا ئی اور سینکڑو ں من کو ڑاکر کٹ اور ملبہ جا ت اٹھا کر شہر سے با ہر منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

منیجنگ ڈا ئر یکٹر عمرا ن نو ر نے بتا یا کہ ڈ پٹی کمشنر نا در چٹھہ کے احکا مات پر شہر میں صفا ئی کا شعور اجا گرکر نے کیلئے خصوصی آ گا ہی مہم چلا ئی جا ئے گی جس کے دوران گھر وں اور کمر شل عما را ت میں پمفلٹ اور کینٹرز کی تفصیلا ت بھی فر اہم کی جا ئیں گی اور شہر یو ں کو تر غیب دی جا ئے گی کہ وہ کو ڑا کر کٹ گلیوں میں پھینکنے کے بجا ئے مخصوص کر دہ کینٹرز اور ڈر مو ں میں ڈا لیں ۔

متعلقہ عنوان :