ملتان:سیرت النبیؐ کا پیغام امن و سلامتی کے موضوع پر کانفرنس(کل) بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں ہوگی

منگل 21 نومبر 2017 20:01

ملتان۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء)شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے سیمینار ہا ل میں کل بدھ کی صبح گیارہ بجے ’’سیرت النبی کا پیغام امن و سلامتی ‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیرت کانفرنس ہوگی جس سے علامہ قاضی عبدالکریم اور برطانیہ سے آئے پروفیسرڈاکٹر حافظ محمد سلیم اور ڈاکٹر محمد ادریس لودھی خطاب کریں گے،سیرت کانفرنس کی صدارت شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدو س صہیب کریں گے۔