ملتان:میپکو نے پہلے آل پاکستان پیپکوانٹریونٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جیت لیا

منگل 21 نومبر 2017 20:01

ملتان۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)ہاکی ٹیم نے پہلے آل پاکستان پیپکو انٹریونٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔میپکو ہاکی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی ٹیم کو 2کے مقابلے میں 3گولز سے شکست دیکر کامیابی سمیٹی ۔

(جاری ہے)

میپکو کی طرف سے محمد عرفان جونیئر، وسیم عباس اورسہیل منظور نے گولز سکور کئے ۔

میپکو ہاکی ٹیم اپنااگلامیچ دوسری پوزیشن کے لئے کل 23نومبر کو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)کے خلاف کھیلے گی۔ میپکو سپورٹس کمیٹی کے سیکرٹری انجینئر علی اکرم گجر نے میپکو ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہاہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ہاکی ٹیم اگلا میچ بھی جیتے گی اور کمپنی کا نام روشن کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :