شیخوپورہ،گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے نتیجہ میں شہریوں سے مال وزرلوٹ لیا گیا

منگل 21 نومبر 2017 19:57

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے نتیجہ میں شہریوں سے مال وزرلوٹ لیا گیا،شہزاد ٹائون کے قریب3مسلح موٹر سائیکل سوارڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار چچا ارشداوربھتیجے محمد عمیرکویرغمال بنا کر 6ہزار روپے نقدی اور2قیمتی موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے ،شیراز گارڈن میں3مسلح ڈاکوئوں نے شاہدرہ لاہور کے تاجر بلال ہاشمی کے گھر میں گھس کر5تولہ طلائی زیورات،نقدی اوردیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی کل مالیت5لاکھ روپے بتائی گئی ہے،تھانہ ماڈل سٹی اے ڈویژن کے علاقہ سرگودھا روڈ کے نجی بنک کے باہر سے نامعلوم چوروں نے شہری وحید حسن کی موٹر سائیکل نمبری2512ایل ای پی چرا لی،تھانہ صد رشیخوپورہ کے محلہ عطاء آباد کے رہایشی محنت کش عمران صدیق کی بلانمبری موٹر سائیکل اسکے گھر کے باہر سے چرالی۔

متعلقہ عنوان :