قومی اسمبلی اجلاس، نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے پیش کیے گئے بل پر رائے شماری کے دوران 50 حکومتی اراکین اسمبلی کی غیر حاضری

muhammad ali محمد علی منگل 21 نومبر 2017 19:48

قومی اسمبلی اجلاس، نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے پیش کیے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2017ء) قومی اسمبلی اجلاس میں نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے پیش کیے گئے بل پر رائے شماری کے دوران 50 حکومتی اراکین اسمبلی کی غیر حاضری کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

بل کو منظور یا مسترد کرنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے رائے شماری کروائی گئی۔ رائے شماری کے دوران بل کو 163 حکومتی اراکین اسمبلی کی جانب سے ووٹ دے کر مسترد کر دیا گیا۔ اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں 213 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ تاہم آج کے روز اہم ترین اجلاس میں بھی 50 حکومتی اراکین اسمبلی غیر حاضر رہے۔

متعلقہ عنوان :