نواز شریف ملک میں سیاسی گرد چاہتے ہیں جس سے انہیں فائدہ پہنچ سکے ‘قمر زمان کائرہ
ججز کو سوچنا چاہیے کہ طاقتور کے خلاف فیصلہ دیکر کب تک گالیاں سننی چاہئیں ،حکومت آئینی فورمز میں معاملات حل کر ے ، کسی آئین سے ماورا قدم کو قبول نہیں کیا جائے گا ،اگر جمہوریت کو خطرہ ہوا تو پیپلزپارٹی سب سنبھال لے گی ،عمران خان کی اصل شکل قوم کے سامنے آ آرہی ہے ، سمیع الحق سے اتحاد کر کے کونسا روشن خیال لا رہے ہیں ‘پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کی پریس کانفرنس
منگل 21 نومبر 2017 19:51
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ حکمران جماعت کے نکالے گئے وزیر اعظم سازشوں کی بات کر رہے ہیں لیکن ملک کی عدلیہ کو جتنی گالیاں (ن) لیگ نے دیں اور کسی نے نہیں دیں ، نواز شریف جمہوریت ڈی ریل کر نے والوں کے ساتھ کھڑے رہے ،اسمبلیوں کا سہارا صرف اقتدار تک پہنچنے کے لئے لیا ،1990ء سے اب تک کے سارے الیکشنوں میں نواز شریف کے لئے دھاندلی کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ جج کے فیصلے کو گالی دینا سب سے بڑی توہین ہوتی ہے ،بھٹو کو پھانسی دینے کے فیصلے کو سب عدالتی قتل قرار دیتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم بار بار نواز شریف سے پوچھتے ہیں آخر سازش کیا ہے ،اگر جمہوریت کو خطرہ ہوا تو پیپلزپارٹی سب سنبھال لے گی ، کسی آئین سے ماورا قدم کو پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی ۔پیپلزپارٹی ہمیشہ کہتی رہی کہ حکومت آئینی فورمز میں معاملات حل کر ے ۔ اپوزیشن کا بل ہم خود ہی پاس کروائیں گے ،حکومت اس بل سے نواز شریف جمہوری نظام کو بھگاڑنا چاہتے ہیں ،جمہوری نظام میں نواز شریف اور ان کے خاندان کو سزا ہو سکتی ہے ۔ نواز شریف ملک میں سیاسی گرد چاہتے ہیں جس سے انہیں فائدہ پہنچ سکے لیکن ججز کو سوچنا چاہیے کہ طاقتور کے خلاف فیصلہ دیکرکب تک گالیاں سننی چاہئیں ، ملک میں یہ تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ کمزور کے لئے قانون الگ اور طاقتور کے لئے الگ ہے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ختم نبوت پاکستان میں طے شدہ معاملہ تھا ،آخر اسے کیوں چھیڑا گیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اصل شکل قوم کے سامنے آرہی ہے ، سمیع الحق سے اتحاد کر کے کونسا روشن خیال لا رہے ہیں ۔ بی بی شہید کے قتل کی منصوبہ بندی ان کے مدرسے میں ہوئی جس کے ساتھ عمران خان اتحاد کررہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.