Live Updates

عمران خان پہلے نوازشریف اور اب مسلم لیگ (ن) سے خوفزدہ ہیں،

(ن)لیگی کے ارکان اسمبلی میں اپنے قائد کو سرخروکرنے آئے ہیں، آج سے افواہ سازوں کی اپنی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو

منگل 21 نومبر 2017 19:51

عمران خان پہلے نوازشریف اور اب مسلم لیگ (ن) سے خوفزدہ ہیں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) وز یر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پہلے نوازشریف سے خوفزدہ تھے اور اب وہ مسلم لیگ (ن) سے خوفزدہ ہیں، مسلم لیگ( ن) کے ارکان اسمبلی میں اپنے قائد کو سرخروکرنے آئے ہیں، آج سے افواہ سازوں کی اپنی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کو دیکھ لیں ، آج سے افواہ سازو کی اپنی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ ن اپنے قائد نوازشریف کی قیادت میں متحد اور یکجان ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک گھر ہے، مخالفین اپنی جماعتوں کے ارکان پر نظر رکھیں،ہم اجلاس میں آپوزیشن کی ترمیم کو واضح اکثریت کے ساتھ مسترد کرینگے،مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی میں اپنے قائد کو سرخرو کرنے کے لیے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان پہلے نوازشریف سے خوفزدہ تھے،اور اب مسلم لیگ ن سے خوفزدہ ہیں۔ملک اور قوم کے لیے قائد نوازشریف کی خد مات ناقابل فراموش ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات