فروغ تعلیم میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کردارمثالی ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 21 نومبر 2017 19:44

وہاڑی۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا فروغ تعلیم میں مثالی کردار ہے، تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور کردار سازی بھی نہایت ضروری ہے، یہ بات انہوں نے دار ارقم سکول وہاڑی میں حفظ قرآن مکمل کرنے پر دو طلباء کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر دار ارقم سکول سسٹم محمد طارق بھٹی،ہومیو ڈاکٹر قاضی شمس الدین، حاکم علی ایڈووکیٹ اورطلباء کے والدین بھی موجو د تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اللہ کے کلام میں بہت تاثیر اور برکت ہے ،حافظ قرآن کا دل اور سینہ اللہ تعالی کشادہ فرما دیتا ہے، علی اکبر بھٹی نے کہا کہ دین اور دنیا کو الگ کر کے نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ دنیا کو دینی تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے زندگی گزارنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلباء اور ان کے والدین کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ،تقریب سے ڈائریکٹر دار ارقم سکول سسٹم محمد طارق بھٹی اور کیمپس پرنسپل نورین صبا نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :