Live Updates

قومی اسمبلی میں بل مستردہونے پرہم عاجزی سے سجدہ شکر اداکرتے ہیں،مریم نواز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 نومبر 2017 19:23

قومی اسمبلی میں بل مستردہونے پرہم عاجزی سے سجدہ شکر اداکرتے ہیں،مریم ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 نومبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کابل مستردہونے پرہم عاجزی اور شکرسے سجدہ اداکرتے ہیں،اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ بار شکرگزارہوں۔انہوں نے قومی اسمبلی میں نااہل شخص کے پارٹی صدر بننے کیخلاف اپوزیشن کابل مسترد ہونے پراپنے ٹویٹ میں کہاکہ اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ بار شکرگزارہوں۔

ہم عاجزی سے سجدہ شکراداکرتے ہیں۔واضح رہے قومی اسمبلی کی اکثریت سے فیصلہ دیاہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف پارٹی کے سربراہ رہیں گے،قومی اسمبلی نے پیپلزپارٹی کانااہل شخص کوپارٹی صدرنہ بنانے کابل مستردکردیا،ایوان میں 163ارکان نے اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت جبکہ 98ارکان نے حمایت میں ووٹ دے دیا،تاہم ظفراللہ جمالی نے حکومت کے خلاف ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر سردارایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا۔جس میں پیپلزپارٹی نے الیکشن ترمیمی بل 2017ء قومی اسمبلی میں پیش کیا۔بل پرایوان میں رائے شماری کروائی گئی ۔حکومتی اور اتحادی ارکان کی اکثریت نے بل مسترد کردیا۔پیپلزپارٹی کے بل کے مطابق انتخابی قانون تبدیل کیاجائے۔انتخابات ایکٹ میں ترمیم کابل نوید قمرنے پیش کیا۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل پیش کیاہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات