پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چارسالہ دورمیں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ،ْ مشاہد اللہ خان

- پاک چین اقتصادی راہداری جیسا بڑا منصوبہ موجودہ حکومت کی کوششوں کا ثمرہے ،ْوفاقی وزیر

منگل 21 نومبر 2017 19:34

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چارسالہ دورمیں شاندار کامیابیاں حاصل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چارسالہ دورمیں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ،ْ پاک چین اقتصادی راہداری جیسا بڑا منصوبہ موجودہ حکومت کی کوششوں کا ثمرہے وہ امریکہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یوایس کے عہدیداروں اورکارکنوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کی کامیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے مشاہداللہ خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا وعدہ پوراکیا ہے، توانائی بحران کا خاتمہ ہمارے منشورمیں شامل تھا، موجودہ حکومت نے توانائی کی کمی پرقابوپانے کیلئے متعدد منصوبوں کا آغازکیا جن میں کئی مکمل ہوگئے ہیں اورمزید تکمیل کے مراحل میں ہیں، ان منصوبوں کی بدولت طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے کراچی کا امن اورروشنیوں کے شہر کی رونقیں بحال کی ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری جیسا بڑا منصوبہ موجودہ حکومت کی کوششوں کا ثمرہے۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکا کے صدر روحیل ڈار، جنرل سیکرٹری راناسعید ، سیکرٹری مالیات انور شاہ واسطی، یوتھ ونگ کے صدرملک خرم احمد جان اوردیگرنے شرکت کی۔