وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں چلی کے سفیر جین پائول تارود کی خیرسگالی ملاقات ،ْمختلف امورپر تبادلہ خیال

منگل 21 نومبر 2017 19:30

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں چلی کے سفیر جین پائول تارود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں چلی کے سفیر (یو اے ای میں ریذیڈنٹ مشن کے ساتھ) جین پائول تارود نے منگل کو وزیراعظم آفس میں خیرسگالی ملاقات کی۔ سفیر نے چلی کی قیادت کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں اور پاک۔چلی تعلقات کے استحکام کیلئے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چلی کے درمیان مختلف فورموں پر تعاون سے عبارت خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تجارت اور اقتصادی تعاون پر زور دیا۔ سفیر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں اپنے دوروں کے دوران انہوں نے پاکستان میں بالخصوص انفراسٹرکچر کی ترقی، سیکورٹی کی بہتر صورتحال اور معیشت کی کارکردگی کے حوالہ سے مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں