سعودی عرب کا جنوری 2018 سے پٹرول پر 5 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان

منگل 21 نومبر 2017 19:18

سعودی عرب کا جنوری 2018 سے پٹرول پر 5 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2018ء سے پٹرول پر اضافی 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) نافذ کیا جائے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی حکام نے کیا جس کے تحت مقامی ٹرانسپورٹ خدمات اور بینکوں میں انتظامی خدمات پر اضافی قدری ٹیکس نافذ کیا جائیگا البتہ بین الاقوامی ٹرانسپورٹیشن اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے باہر بھیجی جانے والی اشیاء’واٹ‘ سے مستثنیٰ ہوں گی۔

(جاری ہے)

وزارتِ صحت اور خوراک اور ادویہ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ادویہ اور طبی آلات پر بھی یہ ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کسی شہری کے زیر استعمال ذاتی رہائشی جائیداد کی فروخت یا اس کو کرایہ پر دینے پر بھی واٹ لاگو نہیں ہوگا۔متعلقہ حکومتی ادارے نے یکم جنوری سے اضافی قدری ٹیکس کے نفاذ کیلئے بلدیات اور دیہی امور کی وزارت ، وزارت ِ محنت اور سماجی ترقی اور محکمہ کسٹم سے باہمی تعاون کے سمجھوتے طے کئے ہیں۔حکام کے مطابق جن سرکاری اداروں کی سالانہ آمدن10 لاکھ سعودی ریال سے زیادہ ہے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو 20 دسمبر 2017 سے قبل ویلیو ایڈڈ ٹیکس نظام کے لیے رجسٹر کرالیں۔

متعلقہ عنوان :