بچے ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ، بچوں کی صلاحیتوں کا اجاگر کرنے میں اساتذہ کرام کا اہم رول ہے، ڈپٹی کمشنر سبی

منگل 21 نومبر 2017 19:14

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سبی سردارزادہ میر سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ بچے ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ان کی تعلیم وتربیت میں کسی قسم کی غفلت ولاپرائی سے نہ صرف بچہ بلکہ ملک قوم کا نقصان ہوتا ہے بچوں کی صلاحیتوں کا اجاگر کرنے میں اساتذہ کرام کا اہم رول ہے پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کی مدد سے معصوم بچوں میں میں لکھنے اور پڑھنے کا شوق پیدا ہوتا ہے ایسے کامیاب پروگرامز نونہالوں کی تربیت میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول حمل آباد میں پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کے سلسلے میں اسکول سپورٹ ایسوسی ایٹ کی جانب سے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والے ایک پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر اسکول سپورٹ ایسوسی ایٹ بلوچستان کے آفیسر قدرت اللہ ،ناصر اقبال، ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن سبی محمد اویس انور، میجر سالدار لیویز میر محمد عارف مری ، پرنسپل ایلیمنٹری کالف سبی سلمیٰ عطاء خجک ، اوسس فاوئڈیشن کے میر مقبول احمد بلوچ، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر میر گہرام بلوچ ، ہیڈ مسٹریس مس شگفتہ اقبال ، کے علاوہ ریلوے گرلز ہائی اسکول سمیت مختلف اسکولوں کے طالبات و اساتذہ کرم کی بڑی تعداد موجود تھیں قبل ازین پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت اسکول ہذا کی طلبہ نے حاصل کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میر گہرام بلوچ نے سرانجام دئیے پروقار تقریب میں اسکول ہذا کی طالبات نے مہمانوں کو خوب صورت انداز میں ویلکم پیش کیا بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے طالبات نے اردو اور انگریزی زبان میں تقاریر پیش کی اسکولوں کی بچیوں نے ڈرینگ بننے کے ساتھ ساتھ الفاظوں کے استعمال اور ان کو بنانے کے طریقہ کار کے ھوالے سے آگہی فراہم کی اور پروجیکٹ میں جو تربیت حاصل کی اس کے بارے میں عملی مشق کرکے شرکاء کے دل جیت لئے تقریب میں شرکاء کو پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے قدرت اللہ ، مس نازیہ گل ، گہرام بلوچ نے بتایا کہ پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ یوایس اے کی مالی معاونت سے چلایا جانے والا پانچ سالہ پروگرام ہے جس کا مقصدپاکستان میں صوبائی علاقائی تعلیمی محکماجات کی معاونت سے بچوں کے پڑھنے کہ مہارتوں کا بہتر بنانا ہے مذکورہ پروجیکٹ پرائمری اسکولوں کے طلباء وطالبات کو ان کے جماعتی سطح پر پڑھنے کے قابل بنانے میں کوشاں ہے مقررین نے بتایا کہ سبی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہے سبی میں 57بوائز 38گرلز اسکولوں ریڈنگ پروگرام کامیابی کے سے چل رہے ہیں پراجیکٹ میں ہم نے اساتذہ کرام کی تربیت کا عمل بھی رکھا ہے تاکہ اساتذہ کرم کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے مقررین نے کہا کہ ہمارا مقصد بچے میں پڑھنے کا رحجان پیدا ہوسکے ہمیں امید ہے کہ پاکستان ریڈنگ پراکی یہ کاوش پاکستان کے پرائمری سکولوں میں پڑھنے کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگاپروقار تقریب سے ڈپٹی کمشنر سبی سردارزادہ میر سیف اللہ کھیتران ، اویس انور، سلمیٰ عطاء ، مقبول بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے کسی بھی معاشرے میں اہم رول پلے کرتے ہیں ان کی تربیت وتعلیم کا خاص خیال رکھا جاتا ہے نونہالوں کی صلاحیتوں کا اجاگر کرنے میں اساتذہ کرام اہم کردار ادا کرتے ہیں ہمیں امید ہے کہ ملک وقوم کے مستقبل کو سنورانے میں اساتذہ کرام کبھی لاپرائی کا مظاہر ہ نہیں کریں گے ہمیں امید ہے کہ ایسے کامیاب پروگرام سے بچوں کی زہینی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے امید رکھے ہے کہ مذکورہ پراجیکٹ کو سبی کے دیگراسکولو ں تک لے جایا جائے گا تاکہ ہمارے بچیوں اور بچوں کو پڑھنے سیکھانے کے مواقع مل سکے بعدازان نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔