قومی پولیو مہم میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز سے سرانجام دینے والے ملازمین ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں،کمشنر سبی ڈویژن

منگل 21 نومبر 2017 19:14

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) کمشنر سبی ڈویژن شہریار تاج نے کہا ہے کہ فرائض کی بہتر ادائیگی سے جہان محکموں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے وہاں ملازمین کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے قومی پولیو مہم میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز سے سرانجام دینے والے ملازمین ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی محنت لگن سے قومی پولیو مہم میں کامیابی حاصل ہوتی ہے پولیو خطرناک بیماری ہے جوپھول جیسے معصوم بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے والدین قومی پولیو مہم میں حصہ لے کر اس جنگ میں ہمارا ساتھ دیں قومی پولیو مہم کو ہرصورت کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل کا استعمال ممکن بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں سوموار کے روز شروع ہونے والی تین روزہ قومی پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سبی سردارزادہ میر سیف اللہ کھیتران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کمشنر سبی ڈویژن شہریار تاج نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل کا استعمال کریں تمام پولیو ٹیموں پر کڑی نگاہ رکھیں قومی پولیو مہم کی مکمل مانیٹرنگ بھی کریں تاکہ تین روزہ قومی پولیو مہم کامیاب ہوسکے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے والدین سول سوسائٹی میڈیا سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے صحت مند معاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر ممکن نہیں ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ اس ناسور کے خاتمہ کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے محکمہ صحت کے آفیسران پیر امیڈیکل اسٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قومی پولیو مہم میں ہر گھر میں بچوں کو قطرے پلاکر اپنی ذمہ داری پوری کریںنے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سردارزادہ میر سیف اللہ کھیتران نے ضلع سبی میں قومی پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سبی ولہڑی میں20 نومبر سوموار سے تین روزہ قومی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کیلئی185 موبائل ٹیمیں جو تین روز میں گھر گھر جاکر44205 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پائیں گی جبکہ 42فکس سینٹر کے علاوہ 10ٹرٹزت سینٹر بھی اپنی خدمات سرانجام دیں گے اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن ، ریلوے و ڈویژنل ہیڈکوآرٹر ہسپتالز کوئٹہ تلی ڈھاڈر منی ویگن اڈوں بس اڈہ الہ آباد، ٹول پلازہ ناری پل پر بھی محکمہ صحت کے اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے موسم سرما کی آمد پر سرد علاقوں سے گرم علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنے والے خانہ بدوش قبیلوں کے بچوں کی صحت کو بھی محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے قومی پولیو مہم کے ساتھ ساتھ وٹامن کے قطرے بھی پلائیںانہوں نے قومی پولیو مہم کیلئے خدمات کرنے والی ٹیموں کی سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بھی تفصیلی آگہی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :