بلوچستان کی ترقی، پسماندگی و بے روزگاری کا خاتمہ مسلم لیگ ن کا مقصد ہے ،سید آغا نواب شاہ

سی پیک منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان کو ماڈل بناکر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی میں اہم رول پلے کرینگے ،صوبائی اسپیشل اسسٹنٹ

منگل 21 نومبر 2017 19:14

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی ڈیپارمنٹ بلوچستان سید آغا نواب شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ،پسماندگی و بے روزگاری کا خاتمہ مسلم لیگ ن کا مقصد ہے ،سی پیک منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان ماڈل بناکر ملک کی ترقی عوام کی خوشحالی میں اہم رول پلے کرینگے ،دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت سے دل خون کے آنسو روتا ہے یورپ جانے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ ہمارے لئے المیہ سے کم نہیں محب وطن شہری دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت اور پاک افواج ایف سی اور سیکورٹی اداروں کا بھر پور ساتھ دیں ۔

وہ منگل کو مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سید آغا نواب شاہ نے کہا کہ بلوچستان سمیت پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے مالامال کیا بلوچستان کی عوام محب وطن شہری ہے جو اپنے وطن سے محبت کرتے ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے بے روزگار نوجوان روزگار کی تلاش میں یورپ غیر قانونی طریقے سے جانے کی کوشش کرتے ہیں گزشتہ دنوں 19بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ ہمارے لئے المیہ سے کم نہیںجو کا جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے بے گناہ معصوم شہریوں اور بہادر پولیس آفیسر و اہلکاروںکی ہلاکت دکھ ہمیں بھی ہوتا ہے چند بے ضمیر افراد جو بیرون ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھیل رہے دشمن ان بے ضمیر افراد کو استعمال کرکے ملک کو غم زدہ کردیتے ہیں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے قوم کو متحد ومنظم رہنے کی ضرورت ہے اگر کوئی ملک سے باہر روزگار کیلئے جانا چاہتا ہے تو ایسے ملکی قوانین کے مطابق باہر جانے کا مکمل حق ہے بے روزگار نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی طریقے اپنانے کی بجائے ملکی قوانین کے مطابق عمل کریں انہوں نے کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے بے روزگار نوجوانوں کو بیرون ملک جاکر ملازمت تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی سی پیک منصوبے کی کامیابی سے جہاں بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا وہاں بے روزگاری کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی دس روزہ چین کے دورہ میں کئی منصوبوں پر بات چیت ہوئی ہمارا مقصد ملک کی ترقی عوام کی خوشحالی ہے جس کیلئے دن رات سرگرم ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی وصوبائی حکومت عوامی مسائل مشکلات کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل کا بروئے کار لارہی ہیں تاکہ بلوچستان کے شہری ترقی یافتہ تعلیم یافتہ اور خوشحال ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :