کچھی کے علاقہ مٹھڑی کے مقام پر تیز رفتار ٹوڈی کار الٹ گئی ،خاتوں سمیت 4افراد شدید زخمی

منگل 21 نومبر 2017 19:14

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) ضلع کچھی کے علاقہ مٹھڑی کے مقام پر تیز رفتار ٹوڈی کار الٹ گئی خاتوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمدسے کوئٹہ جانے والی ٹوڈی کار ضلع کچھی کے علاقہ مٹھڑی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں محمد اسلم ولد محمد حسن ، عمران ولد عبدالغفور ،شاہ خاتون زوجہ عبدالغفور ، سامنہ ولد عبدالغفور ذخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا مزید تفتیش مقامی لیویز نے شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :