ایف سی بلوچستان کا سرچ آپریشن ردبین میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 16غیرملکیوں سمیت18افراد بازیاب

پسندوں ہلاک ، 2مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد،فائرنگ تبادلے میں 1ایف سی اہلکار شہید ،3 زخمی

منگل 21 نومبر 2017 19:14

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) فرنٹیئر کور بلوچستان نے تربت کے علاقے ردبین میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 16غیرملکیوں سمیت18افراد کو بازیاب کرکے 2شرپسندوں کو ہلاک اور2مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیاگیاہے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکارشہید جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایف سی نے خفیہ اطلاع پر تربت کے علاقے ردبین میں سرچ آپریشن شروع کیا تو علاقے میں موجود مسلح افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمی ہوگئے ،مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2مسلح افراد ہلاک ہوگئے ہیں بلکہ 2کو حراست میں بھی لیاگیاہے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمدہواہے کارروائی کے دوران 16غیر ملکیوں سمیت 18افراد کو بھی بازیاب کرالیاگیاہے ،سیکورٹی ذرائع کاکہناہے کہ بازیاب کرائے گئے غیر ملکیوں میں 15نائیجرین اور ایک یمنی باشندہ شامل ہیں جنہیں غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوششیں کی جارہی تھی ۔

(جاری ہے)

فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید شرپسندوں کی موجودگی کے شبے کے پیش نظر آپریشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تربت کے دومختلف علاقوں سی20 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، قتل کئے جانے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔