ن لیگ کے سینئر رہنما، سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے بل کی حمایت کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 21 نومبر 2017 19:04

ن لیگ کے سینئر رہنما، سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے قومی اسمبلی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 نومبر2017ء ) میر ظفر اللہ خان جمالی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے بل کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

بل کو منظور کرنے یا نہ کرنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے رائے شماری کروائی گئی۔ رائے شماری کے دوران ایک حکومتی رکن نے بھی بل کی حمایت کر دی۔ ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارٹی پالیسی کیخلاف جاتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے بل کی حمایت کی۔