وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر شہید کیپٹن جنید حفیظ کے گھر پہنچ گئے، قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

منگل 21 نومبر 2017 19:12

وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر شہید کیپٹن جنید حفیظ کے گھر پہنچ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان منگل کو باجوڑ ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گرد حملہ میں شہادت پانے والے کیپٹن جنید حفیظ شہید کے گھر گئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے خاندان سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے مادر وطن کیلئے عظم قربانی پیش کرنے پر کیپٹن جنید حفیظ شہید زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :