Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 27نومبر کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

بزنس کمیونٹی اور صحافیوں سے ملاقات کے علاوہ یوتھ ورکرز کنوشن ،ورکرز کنونشن اور کراچی بار سے خطاب کریں گے

منگل 21 نومبر 2017 19:04

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 27نومبر کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 27نومبر کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی اپنے دورے کے دروان 27نومبر کو بزنس کمیونٹی اور صحافیوں سے ملاقات کے علاوہ یوتھ ورکرز کنوشن ،ورکرز کنونشن اور کراچی بار سے خطاب کریں گے ۔عمران خان سلطان چاولہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔28نومبر کو عمران خان پریس کانفرنس سے خطاب کے علاوہ ملیر اور ضلع وسطی میں منعقد ہونے والے ورکرز کنونشنز سے بھی خطاب کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات