وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا صحافی یاسرکی والدہ کی وفات پراظہارافسوس

منگل 21 نومبر 2017 18:52

وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا صحافی یاسرکی والدہ کی وفات پراظہارافسوس
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ایکسپر یس ٹی وی کے سینئر رپورٹر یاسر کی والدہ کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دُعا کی ہے کہ الله تعالیٰ مرحومہ کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

مزید برآں وزیراعلیٰ نے سندھ کے علاقے خیر پور میں ٹرک اور مسافر وین کے تصادم کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق مسافروں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔