48thسالانہ واپڈا انٹر یونٹ ہاکی مقابلوں کا آغاز

منگل 21 نومبر 2017 18:51

48thسالانہ واپڈا انٹر یونٹ ہاکی مقابلوں کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) لیسکو اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اڑتالیسویں سالانہ واپڈا انٹر یونٹ ہاکی مقابلوں کاآغاز ہو گیا ہے۔ جس میں لیسکو سمیت 9ٹیمیں شرکت کر رہی ہے۔ لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آج جوہر ٹائون ہاکی اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

واپڈا انٹر یونٹ ہاکی مقابلوں کا افتتاح جی ایم ٹیکنیکل لیسکو چوہدری محمدانور نے کیا ۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ فیسکو اور میپکوکے درمیان کھیلا گیا جس میں میپکو نے 3-2سے کامیابی حاصل کی ۔29نومبر تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں لیسکو ، فیسکو ، میپکو ، حیسکو ، گیپکو ، آئیسکو ، پیسکو اور کیسکو سمیت این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔ایونٹ کا فائنل 29نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :