پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے قازقستان کے وفد

کاگورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات قازقستان اور پاکستان دوبرادراسلامی ممالک ہے ،مابین دوستانہ تجارتی اورسفارتی تعلقات ہیں،گورنرخیبرپختونخوا

منگل 21 نومبر 2017 18:50

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے قازقستان کے وفد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے قازقستان کے ایک وفد نے گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ وفد میں ژینت سیدمانوف، آرنرراکمبے کوف اوردیگرشرکاء موجودتھے۔ وفد کے اراکین کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اوردو طرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا۔گورنرنے وفد کو خوش آمد ید کہتے ہوئے کہاکہ قازقستان اور پاکستان دوبرادراسلامی ممالک ہے اور ان کے مابین دوستانہ تجارتی اورسفارتی تعلقات ہیں۔

سی پیک کے حوالے سے گورنرنے کہاکہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے ایک گیم چینجرمنصوبہ ہے اور دیگرممالک بھی اس منصوبے سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہشمندہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں امن وامان بحال ہوچکاہے اور غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگارہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفدکے شرکاء نے دورہ پاکستان کے موقع پر مہمان نوازی کی تعریف کی اورحکومت کی جانب سے ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات باالخصوص سی پیک منصوبے کوسراہا۔

گورنرنے اس موقع پر مہمانوں کویادگاری شیلڈ پیش کیں جبکہ وفد کی جانب سے بھی گورنرکو شیلڈ پیش کی گئی۔دریں اثناء افغانستان کے صدراشرف غنی کے سینئرمشیرانجینئرقطب الدین ہلال نے بھی منگل کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور دوطرفہ امورسمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :