افواہیں پھیلانے والے (ن)لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کو دیکھ لیں ،ْ افواہ سازوں کی اپنی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ،ْ مریم اور نگزیب

مسلم لیگ ن ایک گھر ہے ،ْ مخالفین اپنی جماعتوں کے اراکین پر نظر رکھیں ،ْوزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کی میڈیا سے با ت چیت

منگل 21 نومبر 2017 18:50

افواہیں پھیلانے والے (ن)لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کو دیکھ لیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ افواہیں پھیلانے والے مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کو دیکھ لیں ،ْ آج سے افواہ سازوں کی اپنی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )اپنے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد اور یکجان ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک گھر ہے ،ْ مخالفین اپنی جماعتوں کے اراکین پر نظر رکھیں۔مریم اورنگ زیب نے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن کی ترمیم کو واضح اکثریت کیساتھ مسترد کریں گے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے اراکین اپنے قائد کو سرخرو کرنے کیلئے آئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک و قوم کیلئے قائد محمد نواز شریف کی خدمات نا قابل فراموش ہیں،ہم ان کے احسان مند ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پہلے نواز شریف سے خوفزدہ تھے اب مسلم لیگ ن سے خوفزدہ ہیں۔