ضلع قصور میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم جاری

منگل 21 نومبر 2017 18:47

قصور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) پولیس نے آر پی اوشیخوپورہ ریجن کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے ، مشتبہ اورجرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے سلسلہ میںسپیشل مہم کا آغازکر رکھا ہے، اس سلسلہ میں پولیس نے ضلع بھر کے 4مختلف مقامات جماعت پورہ،روشن بھیلہ،شمس آباد اور ڈھانہ چک 12 میںسرچ آپریشن کیے، سرچ آپریشن میں تھانہ جات ،ایلیٹ فورس اور محافظ فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ،تمام سر چ آپریشن کیلئے دو پارٹیاں انر کارڈن اور آئوٹر کارڈن تشکیل دی گئیں ،سر چ آپریشن کے دوران کل49گھروں کو چیک کیا ،82 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ متعدد مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ویری فیگشن کی گئی، سر چ آپریشن کے دوران13خطرناک اشتہاریوں سمیت 23ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات4 کلو گرام چرس،45بوتل شراب، ناجائز اسلحہ دو پسٹل اورایک رائفل 244بور برآمدکی،پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :