رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

منگل 21 نومبر 2017 18:46

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ منگل کو رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سرجانی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وحید عرف جمال کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، لینڈ گریبنگ، چائنہ کٹنگ، وال چاکنگ، ہڑتالوں کے دوران گاڑیاں جلانے اور بنک ڈکیتیوں کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

بغدادی اور سرجانی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اویس اور سرفراز احمد عرف گوشی کو گرفتار کیا۔ ملزم اویس لیاری کے علاقے میں فائرنگ میں ملوث ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی جبکہ دوسرا ملزم سرفراز احمد عرف گوشی لینڈ گریبنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :