پاکستان کے دورے پر قازقستان کے وفد کی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات ،دو طرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

قازقستان و پاکستان دوبرادراسلامی ممالک ہیں ،ان کے مابین دوستانہ تجارتی و سفارتی تعلقات ہیں،انجینئر اقبال ظفر جھگڑا

منگل 21 نومبر 2017 18:45

پاکستان کے دورے پر قازقستان کے وفد کی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے قازقستان کے ایک وفد نے منگل کے روز گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ وفد میں ژینت سیدمانوف، آرنرراکمبے کوف اوردیگرشرکاء موجودتھے۔ وفد کے اراکین کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اوردو طرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔

گورنرنے وفد کو خوش آمد ید کہتے ہوئے کہاکہ قازقستان و پاکستان دوبرادراسلامی ممالک ہیں ،ان کے مابین دوستانہ تجارتی و سفارتی تعلقات ہیں،سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے ایک گیم چینجرمنصوبہ ہے ،دیگرممالک بھی اس منصوبے سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہشمندہیں،ملک میں امن وامان بحال ہوچکاہے اور غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگارہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفدکے شرکاء نے دورہ پاکستان کے موقع پر مہمان نوازی کی تعریف کی اورحکومت کی جانب سے ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات باالخصوص سی پیک منصوبے کوسراہا۔گورنرنے اس موقع پر مہمانوں کویادگاری شیلڈ پیش کیں جبکہ وفد کی جانب سے بھی گورنرکو شیلڈ پیش کی گئی۔دریں اثناء افغانستان کے صدراشرف غنی کے سینئرمشیرانجینئرقطب الدین ہلال نے بھی منگل کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور دوطرفہ امورسمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :