ہائیکورٹ نے محکمہ ای او بی آئی کو بنک ،اسکے ملازمین سے اولڈ ایج بینیفٹ کی رقم وصول کرنے سے روک دیا

منگل 21 نومبر 2017 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے بنک اور اس کے ملازمین سے اولڈ ایج بینیفٹ کی رقم وصول کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا ۔ منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے نجی بنک کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ ای او بی آئی بنک اور اس میں کام کرنے والے ملازمین سے اولڈ ایج بینیفٹ کی مد میں رقم وصول کر رہا ہے، بنک سے پانچ فیصد جبکہ ملازمین سے ایک فیصد کے حساب سے کٹوتی کی جا رہی ہے،سپریم کورٹ دوہزار سات میں بنک ملازمین سے اولڈ ایج بینیفٹ کی مد میں رقم وصول کرنے سے روک چکی ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ محکمہ ای او بی آئی کو بنک اور اس میں کام کرنے والے ملازمین سے اولڈ ایج بینیفٹ کی مد میں رقم وصول کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے ۔

جس پر فاضل عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :