پاکستان نے چین کا مطالبہ مسترد کر دیا

چینی مطالبہ پاکستان کی اقتصادی اقدار کی خلاف ورزی ہے، سٹیٹ بنک آف پاکستان پاکستان سی پیک کے راستے پر کسٹمز نگرانی کے علاقے قائم کرے، چین

منگل 21 نومبر 2017 18:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان نے گوادر پورٹ فری زون میں چینی کرنسی کے استعمال کا مطالبہ مسترد کر دیا، چینی مطالبہ پاکستان کی اقتصادی اقدار کی خلاف ورزی ہے،پاکستان سی پیک کے راستے پر کسٹمز نگرانی کے علاقے قائم کرے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں جاری سی پیک کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مالیات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چین کا گوادر فری زون میں چینی کرنسی استعمال کرنیکے مطالبہ پر پاکستان نے چین کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی اقتصادی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔

چین نے گوادر میں یوآن کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی کرنسی کے استعمال سے ایکسچینج سے جڑے خطرات سے بچاجاسکتا ہے۔اجلاس میں چینی حکام نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پاکستان سی پیک کے راستے پر کسٹمز نگرانی کے علاقے قائم کرے جسے پاکستان نے تسلیم کرلیا جب کہ اس حوالے سے حتمی مسودے پر دستخط ہونے باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :