خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی گراںقدر خدمات ہیں،چین کے نائب وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات میں گفتگو

منگل 21 نومبر 2017 18:42

خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی گراںقدر خدمات ہیں،چین کے نائب وزیر خارجہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی، چین کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی گراںقدر خدمات ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ ژن ژو اورنئے تعینات سفیر پائوجنگ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی گراں قدر خدمات ہیں اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھی پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :