اسلام آباد گن کلب ممبران کی اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر اور چلایا جا رہاہے، دانیال عزیز

کلب کے معاملات میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ، ویٹرز کی تربیت اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل کی انتظامیہ سے معاہدہ کرا کے کرائی گئی ہے،گن کلب کے پونے دو کروڑ روپے کی بثت کی کمیٹی کا ٹرسٹ ہسپتال کو بجلی فراہمی کی سی ڈی اے رکاوٹ پر اظہار برہمی

منگل 21 نومبر 2017 18:42

اسلام آباد گن کلب ممبران کی  اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر اور چلایا جا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) سینٹ کی اسٹیڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہاہے کہ اسلام آباد گن کلب ممبران کی اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر اور چلایا جا رہاہے۔ کلب کے معاملات میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ۔ گن کلب کے ویٹرز کی تربیت اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل کی انتظامیہ سے معاہدہ کرا کے کرائی گئی ہے۔

گن کلب کے پونے دو کروڑ روپے کی بثت کیہے۔کمیٹی نے سابق چئیرمین سینٹ میاں محمد سومرو کی ہمشیرہ چھٹہ بختاور میں قائم ٹرسٹ ہسپتال کو بجلی فراہمی کی سی ڈی اے کی جانب سے رکاوٹ پر کمیٹی اراکین نے شدید برہمیکا اظہار کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس کمیٹی کے چئیر مین سینٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینٹر شاہی سید، سینٹر ہدایت اللہ ،، کامل علی آغا، کلشوم پروین ، حاجی سیف اللہ خان بنگش، سینٹر اعظم سواتی ، سینٹر محسن عزیز ، بیرسٹر مرتضی وہاب ، سینٹر عثمان خان کاکڑ کے علاوہ سپیشل سیکرٹری کابینہ ، وزارت قانون و انصاف ، کیپیٹل ڈیویلمپنٹ اتھارٹی کے حکام کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سینٹر اعظم خان سواتی کی جانب سے اسلام آباد گن اینڈ کنٹری کلب بل 2017پر بحث کی گئی ۔

وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے اجلاس میں کہا کہ کلب کو حکومت پاکستان نے نہیں بلکہ کلب کے ممبران کی فیسوں سے بنایا گیا ہے کلب کی زمین سپورٹس بورڈ کی ملکیت ہے۔ جس کو کلب انتظامیہ باقاعدہ کرایہ دیا جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ جب سے انہوں نے کلب کا چارج سنبھالا تو وہ مقروض تھا اور معاملات نیب میں تھے لیکن اب دو کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔

معاملات بہتری کی جانب جا رہے ہیں ۔ کلب کو اسلام آباد کلب کی طرز پر نہیں چلایا جا سکتا۔ سینٹر اعظم سواتی نے کہاکہ آج تو معاملات بہتر جا رہے ہیں لیکن کل کوئی من مانی کر سکتا۔ اس لئے اس کو چلانے کے لئے بورڈ اف گورنرز بنیا جائے۔ چیرمین کمیٹی سینٹر طلحہ محمود نے کہاکہ گن کلب نے اپنے سیکرٹریز قوانین اور ضابطے کے مطابق رکھے ہیں کلب کی جانب سے بچت مستحسن فیصلہ ہے۔

کمیٹی میں سابق چئیر مین سینٹ میاں محمد سومرو کی ہمشیرہ کی جانب سے چھٹہ بختاور میں ٹرسٹ ہسپتال کو سی ڈی اے کی جانب سے گذشتہ چھ ماہ سے بجلی فراہمی میں رکاوٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا کمیٹی اراکین کا کہناتھا کہ سی ڈی اے کے حکام بجلی فراہمی کے لئے رشوت طلب کر رہے ہیں جس چئیرمین کمیٹی سینٹر طلحہ محمود نے ہسپتال کو بجی فراہمی کے لئے ایک ہفتے میں طلب کر لی ۔

سینٹر عثمان کا کڑ کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں گلگت و بلتسان ، فاٹا اور بلوچستان کی وفاقی حکومت میں گریڈ 17کی خواتین افسران کی تعداد اور عہدے کی تفصیلات طلب کیں جس پر سپیشل سیکرٹری کابینہ عثمان ہاشم نے بتایا کہ ان علاقوں کی خواتین اسلام آباد سے دور ہونے کی وجہ سے ملازمتوں کی جانب نہیں آتیں جب کہ اس کے علاوہ ان علاقوں کی بہت سے سیٹیں خالی ہیں لیکن مطلوبہ معیار اور تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بھرتیاں نہیں ہو سکیں ۔

جس پر چئیرمین کمیٹی نے سینٹر ہدایت اللہ ، سینٹر کلشوم پروین اور سینٹر عثمان کا کڑ پر مشتمل کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے فیڈرل سروسز کمیشن حکام اور کابینہ افسران کو مشترکہ اجلاس میں بریفنگ دینے کی ہدایت کی ۔ سینٹر محسن عزیز کی سی ڈی قوانین میں اضافہ و ترامیم کے بل کو اگلے اجلاس تک مئو خر کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :