جشن صوابی میں محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام انٹر تحصیل سکول قومی ترانے و ملے نغمے کے مقابلے ،گورنمنٹ ہائی سکول کلابٹ کی پہلی پوزیشن

منگل 21 نومبر 2017 18:42

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) جشن صوابی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن صوابی کے تعاون سے انٹر تحصیل سکول لیول قومی ترانے اور ملے نغمے کے مقابلے ہوئے ،جس میں گورنمنٹ ہائی سکول کلابٹ نے پہلی ،گورنمنٹ ہائی سکول غلاماں نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول کڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،ملی نغمے میں گورنمنٹ ہائی سکول شاہ منصور نے پہلی ،گورنمنٹ ہائی سکول سیرئی نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول آدینہ نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمد اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نورالسلام نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔