الیکشن کمیشن پاکستان صوابی کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے محروم نہ کرے

منگل 21 نومبر 2017 18:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما محمد اشفاق خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان صوابی کو صوبائی اسمبلی کے نشستوں سے محروم نہ کریں ،ضلع صوابی کے نشستوں میں کمی کے بجائے اضافہ ناگزیر ہے ۔

(جاری ہے)

بروز منگل انہوںنے قومی اخبارات میں خیبرپختونخوا کی جنرل نشستوں میں ردوبدل اور ضلع صوابی کی صوبائی نشستوں میں ممکنہ کمی کی خبر پر شدید حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے آبادی میں ہوشربااضافہ سے صوابی کے عوام اس انتظار میں ہے کہ نئی مردم شماری کے اعداد و شمار کے نتیجے میں ضلع صوابی میں ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے نشستوں میں اضافے کا امکان ہے جبکہ قومی اخبارات میں نئے بیان جس میں ضلع صوابی کے صوبائی اسمبلی کے نشستوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے کی وجہ سے لوگوں میں شدید تشویش اور غصہ پیدا ہوا ہے، انہوں نے مرکزی وصوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ پنجاب کے حصہ سے ملنے والی نو قومی اسمبلی کے نشستوں میں سے ایک اور صوبائی اسمبلی کے نشستوں میں سے دو مزید نشستیں دی جائے اور اگر بصورت ضلع صوابی کی موجودہ نشستوں میں کمی کا صرف سوچا بھی گیا تو عوامی نیشنل پارٹی عوام کو سڑکوں پر نکال کر احتجاج کرے گی اور جس کی ذمہ داری حکومت پرہوں گے ،انہوں نے کہا کہ صوابی کا مذاق اڑانا بند کیا جائے ،صوابی کو حقیر سمجھنے اور سوچنے سے گریز کیا جائے ورنہ اس کھیل کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ۔