بعض قوتیں دینی جماعتوں کی اتحاد سے خائف ہیں ، مگر آئندہ دور ایم ایم اے کا ہی ہوگا ،جمعیت علماء اسلام ف کے رہنمائوں کا مشترکہ بیان

منگل 21 نومبر 2017 18:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنمائوں نے کہا کہ بعض قوتیں دینی جماعتوں کی اتحاد سے خائف ہیں مگر اس کے باوجود آئندہ دور دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کا ہی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی نائب و ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش ،سینئر نائب امیر الحاج غفور خان جدون، نائب امیر اشفاق اللہ خان ،جنرل سیکرٹری مولانا احسان الحق اور ضلعی ترجمان مولانا ہارون حنفی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری کے مطابق صوابی سمیت پورے پختونخوا میں صوبائی و قومی اسمبلی کے نشستوں میں اضافہ ہوگا لیکن حکومت صوابی سمیت دیگر مختلف اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے نشستوں میں کمی کی سازش کررہی ہے جس کے خلاف جے یو آئی صوبہ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی، لہٰذا صوابی سمیت دیگر اضلاع میں نئی مردم شماری کے تناسب سے صوبائی و قومی اسمبلی کے نشستوں میں اضافہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام کرنے ،الگ صوبہ بنانے یا اپنی حیثیت برقرار اور اپنے مستقبل کا فیصلہ قبائلی عوام کے رائے اور مشاورت سے کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایک بار پھر جے یو آئی اور ایم ایم اے کی حکومت آئے گی جبکہ وفاق میں بھی اتحادی حکومت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :