صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، ایف آر درج

منگل 21 نومبر 2017 18:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ، گلزار خان سکنہ مانیری بالا نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی حیات اللہ کو مبینہ طورپر میرامان سکنہ سلیم خان اور ریحان بہادر سکنہ مانیری بالا نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ تین چار سال قبل میرامان کا بیٹا قتل ہوا تھا جس کا شک حیات اللہ کیا جارہا تھا ،دریں اثناء زوجہ سرزمین سکنہ باجا نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا خالد اتوار کے روز گدون صنعتی بستی میں کام کرنے کیلئے گیا تھا اور گزشتہ روز اس کی قتل شدہ لاش سٹیفا نہر سے ملی اور وجہ قتل تنازع اراضی بیان کی ہے ،صوابی پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :