خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظا م یکم دسمبر سے شروع ہو نیوالا بی ڈی ایس تھر ڈ پروفیشنل کا سا لانہ امتحا ن اب 2 دسمبر سے شروع ہو گا

منگل 21 نومبر 2017 18:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور کے زیر انتظا م یکم دسمبر سے شروع ہو نے والا بی ڈی ایس تھر ڈ پروفیشنل سا لانہ امتحا ن 2017 ، 12 ربیع لاول کی سر کاری تعطیل کیوجہ سے اب2 دسمبر بروز ہفتہ سے شروع ہو گا ۔ کے ایم یو پشا ور کے شعبہ ا متحا نا ت کی جا نب سی جا ری بیان میں کہا گیاہے کہ مذکو رہ بی ڈی ایس تھر ڈ پروفیشنل کا سا لانہ امتحا ن2017جو کہ جمعتہ المبا رک مو رخہ یکم دسمبر سے شروع ہو نا تھا ا س روز 12 ربیع لاول کی سر کاری تعطیل کے با عث یہ امتحا ن اب ہفتہ مورخہ 2دسمبر سے شروع ہو گا ۔

نئے شیڈول کی تفصیلات کے مطا بق جنر ل میڈیسن کا پہلا پر چہ ہفتہ 2دسمبر، جنر ل سر جری بدھ 6دسمبر ، اورل میڈیسن ہفتہ 9دسمبر، اورل پتھا لو جی بد ھ 13 دسمبر اور پیر یو ڈینٹا لو جی کا پر چہ ہفتہ 16دسمبر کو منقعد ہو گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شیڈول میں متذکر ہ تبدیلی کا سرکلر صوبے کے تما م متعلقہ امتحا نی مر اکز کے علا وہ متعلقہ ڈینٹل کالجز اور ڈینٹل سیکشنز خیبر کا لج آف ڈینٹسٹر ی پشا ور، ڈینٹل سیکشن ایو ب میڈیکل کا لج ایبٹ آبا د، ڈینٹل سیکشن وومن میڈیکل کا لج ایبٹ آبا د،ڈینٹل سیکشن با چا خا ن میڈیکل کا لج مردان، ڈینٹل سیکشن کے ایم یو انسٹیو ٹ آف میڈیکل سا ئنسز کو ہا ٹ اور ڈینٹل سیکشن ایبٹ آبا د ا نٹر نیشنل میڈیکل کا لج ایبٹ آبا د کو پہلے ہی ارسال کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :